سوال (1290)

فرض نماز کے بعد امام صاحب کسی کے مطالبے پر اجتماعی دعا کراتے ہیں ، لیکن میں اس دعا میں شریک نہیں ہوتا ہوں ، بلکہ اپنے اذکار میں مشغول رہتا ہوں، کیا مجھے اس دعا میں شریک ہونا چاہیے یا میرا عمل درست ہے؟

جواب

کبھی کبھار دعا، اپیل پر یا ضرورت کے تحت جائز ہے ، لہذا شرکت کر لینی چاہیے ، یہ آپ کے لیے بہتر ہوگا ، باقی آپ اپنی مرضی کے مالک ہیں ، اگر آپ علیحدہ رہتے ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن اگر آپ اجتماعیت کو ترجیح دیں اور اس میں شریک ہوں تو ان شاءاللہ یہ آپ کے لیے بہتر ہوگا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ