سوال (2187)
کیا نماز جنازہ پڑھنا فرض ہے؟
جواب
نماز جنازہ پڑھنا فرض کفایہ ہے، یعنی اگر چند لوگ بھی نماز جنازہ ادا کر لیں تو دوسروں کی طرف سے کفایت کر جائے گا۔
نماز جنازہ پڑھنا بھی چاہیے۔
یہ مسلمان کا مسلمان پر حق ہے۔
نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ خَمْسٌ: رَدُّ السَّلَامِ , وَعِيَادَةُ الْمَرِيضِ , وَاتِّبَاعُ الْجَنَائِزِ , وَإِجَابَةُ الدَّعْوَةِ , وَتَشْمِيتُ الْعَاطِسِ (صحیح البخاری:1240)
’’مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں:سلام کاجواب دینا، مریض کی عیادت کرنا، جنازے میں شریک ہونا، دعوت کا قبول کرنا اور چھینکنے والے کا جواب دینا‘‘۔
نماز جنازہ پڑھنے کی احادیث میں بہت فضیلت وارد ہوئی ہے۔
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنِ اتَّبَعَ جَنَازَةَ مُسْلِمٍ، إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، وَكَانَ مَعَهُ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا وَيَفْرُغَ مِنْ دَفْنِهَا، فَإِنَّهُ يَرْجِعُ مِنَ الأَجْرِ بِقِيرَاطَيْنِ، كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ رَجَعَ قَبْلَ أَنْ تُدْفَنَ، فَإِنَّهُ يَرْجِعُ بِقِيرَاطٍ» [صحیح البخاری: 47]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی ایماندار ہو کر حصول ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ جائے اور نماز اور دفن سے فارغ ہونے تک اس کے ساتھ رہے تو وہ دو قیراط ثواب لے کر واپس آتا ہے۔ ہر قیراط اُحد پہاڑ کے برابر ہے۔ اور جو شخص جنازہ پڑھ کر دفن سے پہلے لوٹ آئے تو وہ ایک قیراط ثواب لے کر لوٹتا ہے۔
فضیلۃ الباحث محمد نثار ربانی حفظہ اللہ