سوال (2591)
لوگ نعمان علی خان کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں کہ یہ کوئی معتمد سکالر ہیں، ان کے نظریات کیا ہیں، ان کو سننا کیسا ہے؟ وغیرہ وغیرہ کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں ہمارے احباب نے بھی شاید ان کا استقبال کیا تھا۔
جواب
نعمان علی خان، جن کی چند گمراہیاں عیاں ہیں۔
1 : عقیدہ اہم نہیں ہے اور نہ قرآن میں موجود ہے۔
2 : نظر بد سچ نہیں ہے۔
3 : حدیث کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا
4 : قران کریم سے عددی معجزات کو پیش کرنا
5 : قرآن کریم کی تفسیر میں سلف سے ہٹ کر من مانی تفسیر کرنا
6 : اپنے منہج کو چھپاتے رہنا جو اہل بدعت کا طرز عمل ہے۔
7 : یہود و نصاریٰ کو مشرک نہیں بول سکتے بلکہ گمراہ بول سکتے ہیں۔
رب العالمین انہیں دین اسلام کی درست تعلیمات کی سمجھ عطا فرمائے اور اسی پر چلنے و استقامت کی توفیق عطا فرمائے، جن کے نزدیک عقیدہ کی اہمیت نہیں ہے، ان سے دین کا علم لینا شرعی طور پر درست نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ