سوال (2228)
ایک بندہ جو کہ منشیات ہیروئن وغیرہ کا کام کرتا تھا، اس کے آگے کچھ ڈیلر اور پارٹنر تھے، ان کو مال دیتا رہا، اب جنہوں نے اس سے خریدا تھا، وہ پیسے ادا نہیں کرتے یہ ڈیلر اس فتوے کا مطالبہ کرتا ہے کہ اس کو لکھ دیا جائے تاکہ اس کے پیسے مل جائیں، کیا اس طرح فتوی لکھنا اس کے لیے مناسب ہے؟
جواب
اس کی کمائی حرام کی ہے اور اس کا مطالبہ کرنا غلط ہے ، اس پر فتویٰ دینا گناہ پر فتویٰ دینا ہے۔
فضیلۃ العالم محمد زبیر غازی حفظہ اللہ