سوال (2272)

کیا لڑکی اپنے میکے نماز مکمل ادا کرے گی؟

جواب

جب عورت کی شادی ہو جائے تو والدین کے گھر ملنے کے لیے آئے تو نماز قصر کرے گی، کیوں کہ اب وہ اس کا اصل گھر نہیں رہا، اس کا گھر اس کے شوہر کا گھر کا ہے جہاں وہ مقیم ہے، لہذا وہ والدین کے گھر مقیم کے حکم میں نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ