سوال (400)

مندرجہ ذیل چند سوالات کا جوابات عنایت فرمائیں ۔
(1) : کیا نماز جنازہ میں تین صفیں بنانا مستحب ہیں؟
(2) : وضو کرکے جرابیں پہنی ہیں۔پھر دوسری جرابیں بغیر وضو کی حالت میں ان کے اوپر پہنی ہیں اب کیا مسح کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
(3) : سلیمان علیہ السلام کے حوالے جو واقعہ مشہور ہے کہ مچھلی سارا کھانا کھا گئی تھی ۔اس کی کیا حقیقت ہے؟
(4) : ووٹ ڈالنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
مختصر جوابات ترتیب وار ملاحظہ فرمائیں ۔

جواب

(1) : نماز جنازہ میں صفیں جتنی بھی ہوں ، کوئی حد یا پابندی نہیں ہے ، بھلے تین ہوں ، کم ہوں یا زیادہ ہوں ۔
(2) : جرابوں کے اوپر جرابیں پہن لیں تو اوپر والی پر مسح کیا جا سکتا ہے ۔
(3) : یہ واقعہ درست نہیں ہے ، من گھڑت ہے ۔
(4) : اس ووٹ کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ