سوال (1239)

مسجد کا جو چندہ ہوتا ہے کیا اس رقم سے مسجد میں کوئی خیرات یا امام تراویح کی خدمت کر سکتے ہیں ؟

جواب

مسجد کے چندے سے امام و خطیب کو تنخواہ دی جا سکتی ہے ، کیونکہ مسجد کا چندہ مسجد کی آبادی کے لیے ہی ہوتا ہے، اور مسجد کی آبادی کے لیے امام جزو لا ینفک ہے ۔
ہاں اگر کوئی آدمی کہے کہ میرا پیسہ صرف مسجد کی عمارت و تعمیر پر ہی خرچ کرنا ہے تو اس کو مسجد کی تعمیر ہی میں خرچ کیا جائے گا۔ امام تراویح بھی اس میں شامل ہے ۔

فضیلۃ العالم عبد الخالق سیف حفظہ اللہ