سوال (1072)

اگر کسی گاؤں میں ایک کنال کی مسجد ہو اور اس کے درمیان میں اگر ہم پردہ کر دیتے ہیں ، آدھا حصہ خواتین کے لیے خاص کرتے ہیں ، آدھا مردوں کے لیے تو کیا خواتین کو پہلی صف چھوڑ کے کھڑا ہونا پڑے گا یا مردوں کی وجہ سے یہاں وہ بھی پہلی صف میں ہی کھڑی ہو سکتی ہیں ، اپنے خاص کردہ حصہ میں ؟ پردہ نماز عید والے دن قنات اور تمبو کے ذریعے کیا جاتا ہے ؟

جواب

اس صورت حال میں خواتین پہلی صف چھوڑ کر پچھلی صف سے اپنی صف کا آغاز کریں گیں۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

قنات یا کسی بھی حائل کے ذریعے جب خواتین کے لیے پورشن الگ کردیا گیا ہے تو جہاں چاہیں صف بنالیں۔ مردوں کے محاذات میں یا ایک صف چھوڑ کر ان سے پیچھے ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

اس میں شیخ محترم سعیدی حفظہ اللہ کا جواب بہترین ہے ، جس بنیاد پر آپ نے پہلی صف چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے ، اس اصول کے مطابق تو عورتوں کو وہ تمام صفیں چھوڑنی پڑيں گی ، جہاں تک دوسری سمت مرد موجود ہیں!

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ