سوال (393)

مسجد میں اکثر لوگ صف کے اوپر جائے نماز بچھا لیتے ہیں اور اتنا کھل کے کھڑے ہو جاتے ہیں کے خلا رہ جاتا ہے ، جائے نماز تو اگر کپڑے گندے ہوں جیسے کہ آئل والے یا مٹی والے تو بچھایا لیا جاتا ہے تاکہ قالین وغیرہ گندے نہ ہوں جبکہ بچھانے والے کے کپڑے صاف ستھرے ہوتے ہیں کیا یہ طریقہ درست ہے ؟

جواب

صف کے اوپر صف ، قالین اور جائے نماز بچھا لینے میں کوئی حرج نہیں ہے ، باقی قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملانا ضروری ہے ، اس کا اہتمام ہونا چاہیے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ