مولانا محمد صیدیق رحمہ اللہ کی فارغ التحصیل ہونے والوں کو نصیحت
جامعات سے فارغ التحصیل کے موقعہ پر اساتذہ کرام عموماً طلبہ کو نصیحتیں کرتے ہیں جس میں وہ قیمتی گُر اور تجربات سے آگاہ کرتے ہیں جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے فارغ التحصیل کے موقعہ پر بندہ ناچیز کو اساتذہ کرام نے کچھ نصیحتیں کی انہیں میں سے ایک نصیحت استاد محترم مولانا ابو اسعد صدیق رحمہ اللہ کی نصیحت ہے جو درج ذیل ہے
نصیحت
جنس و ذات کے اعتبار سے تمام لوگ ایک ہی گروہ و جماعت ہیں کہ ہم سب محترم المقام حضرت آدم و حوا علیہما السلام کی آل و اولاد ہیں لیکن عقائد و اعمال کے اعتبار سے دو گروہ و جماعت ہیں۔
ایک (مُؤْمِنٌ تَقِيٌّ) دوسرا(وَفَاجِرٌ شَقِيٌّ)
(فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ)
لہذا ہمیشہ ایمان وتقوی والی زندگی اختیار کریں
(إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّـهِ أَتْقَاكُمْ)
(فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى
الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى)
اللہ تعالٰی ہمیں اتقی بننے اور اشقی نہ بننے کی توفیق عطاء فرمائے۔
آمین یارب العالمین
ابو اسعد صدیق صاحب رحمہ اللہ
13/2/2024
● نوٹ: نیچے کمنٹ میں شیخ محترم کے دست مبارک سے نصیحت نقل ہے۔
اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شیخ محترم کی دینی، تصنیفی،تدریسی ،تبلیغی اور ملی خدماتِ جلیلہ کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین!
●ناشر: حافظ امجد ربانی
● فاضل: جامعہ سلفیہ فیصل آباد
●مدرس: جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ سندر لاہور