سوال (440)

میت کی تدفین کے وقت تصاویر یا ویڈیوز بنانے کا کیا حکم ہے ؟ کیونکہ بہت سارے علماء کی بھی ایسی ویڈیوز دیکھنے میں آئی ہیں ؟

جواب

تدفین ہو یا کوئی اور موقع ہو ، تصویر کا فتویٰ حرمت کا ہے اور حرمت کا رہے گا ، ذی روح چیز کی ہے تو حرمت کا فتویٰ ہے خواہ وہ زندہ کی ہو یا مردہ کی ، اس تصویر کی قباحت واضح ہے مسلمانوں کو اس فتنے سے بچنا چاہیے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ