مشكاة المصابيح
متن کی جدید تحقیق اور مفید تخریج پر مشتمل نسخہ کی اشاعت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حدیث نبوی کی معروف کتاب مشكاة المصابيح ہمارے ہاں نصابِ تعلیم کا اہم حصہ ہے اور یہ عوام وخواص کے بھی عموما زیر مطالعہ رہتی ہے۔
چونکہ اس کتاب میں صحیح اور ضعیف دونوں طرح کی احادیث پائی جاتی ہیں، اس لیے ضرورت تھی کہ اس کی از سر نو تحقیق وتخریج کے ساتھ اشاعت کی جائے۔
چنانچہ حال ہی میں اس کی نئی طباعت امام البانی رحمہ اللہ کے شاگرد اور معروف محقق شیخ عصام موسی ہادی حفظہ اللہ کی تحقیق سے منظر عام پر آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا عزیر شمس رحمہ اللہ کے دروس سے مفید نکات

شیخ عصام پہلے بھی سنن اربعہ سمیت کئی اہم کتبِ احادیث کو مخطوطات سے ایڈٹ کر کے شائع کر چکے ہیں۔ اور عرب ممالک میں حدیثی متون کی تحقیق میں ان کا نام مستند سمجھا جاتا ہے جس کی اکابر اہل علم بھی تعریف وتوثیق کرتے ہیں۔زیر نظر کتاب بھی انھوں نے حسب سابق بڑی عمدگی سے ایڈٹ کی ہے۔

یہ اشاعت مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہے:
■ 1۔ مشكاة المصابيح کا متن قلمی نسخوں اور مخطوطات کی مدد سے تیار کیا اور صحت کا خاص لحاظ رکھا گیا ہے۔
■ 2 ۔ ہر حدیث کی ابتدا میں صحت وضعف کا حکم لکھا گیا ہے۔ اور آخر میں مذکور مصادر ومراجع سے احادیث کے حوالہ جات اور مختصر تخریج کی گئی ہے۔ نیز اصل مصادر اور مشكاة میں متون کے فرق کی نشاندہی کی گئی ہے۔
■ 3۔ حدیث کی صحت وضعف میں شیخ البانی رحمہ اللہ کے آخری احکام اور تحقیق ثانی کو درج کیا گیا ہے جس کی علمی حلقوں میں مدت سے ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔
علاوہ ازیں مشکاة کی احادیث پر امام البانی کے رقم کردہ علمی فوائد کو بھی حواشی میں شامل کیا گیا ہے۔
■ 4۔ مشکل الفاظ کے معنی اور وضاحت حاشیہ میں دی گئی ہے۔
■ 5۔ ایک ہی جلد میں مکمل کتاب، آخر میں تمام احادیث کے مکمل اطراف اور معیاری طباعت کا حامل یہ نسخہ طلبہ حدیث کے لیے بے حد مفید ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
● رعایتی قیمت: 4500 روپے
● دار المصنفین متصل اقرا سنٹر ، غزنی سٹریٹ ،اردو بازار لاہور