سوال (2452)
میرا ایک سوال ہے کہ میاں بیوی باہر ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں، مثال کے طور پہ عمرہ یا حج کے موقع پہ جب ایئرپورٹ پر چھوڑنے جاتے ہیں، میاں بیوی آپس میں الوداع کہنے کے لیے مل سکتے ہیں۔
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ حیاء ایمان کا حصہ ہے، یاد رہے کہ اس حیاء کا تعلق عرف سے بھی ہے، ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں، وہاں عرف یہ ہے کہ میاں بیوی اس قسم کے حرکات سے مکمل پرہیز کریں، اس سے شرم و حیاء کے تقاضوں پر زد پڑتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ