سپیچ تو ٹیکسٹ

کچھ سال پہلے جب Speach to Text کی سہولت آئی تھی تو اس نے دھوم مچا دی تھی، لیکن ہمیشہ کی طرح یہ کام چونکہ انگریزوں کا کیا ہوا تھا، اس لیے انگریزی کے رزلٹس اچھے تھے، جبکہ دیگر زبانوں میں کافی مشکل ہوتی تھی.. اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں بہت بہتری آ گئی ہے۔
اب ہمارے جیسے لوگ عربی، اردو کے لیے بھی اس سے مدد لے سکتے ہیں!!
میں اپنے ایک طالبعلم کو پڑھا رہا تھا، اسے سمجھانے کے لیے ایک حدیث پر مشتمل ویڈيو ریکارڈ کی… جو کہ ملاحظہ کی جاسکتی ہے:

جو ٹیکنالوجی سے شغف رکھتے ہیں، ان کے لیے اس قسم کے ٹولز کوئی نئی بات نہیں، لیکن مجھے اندازہ ہوا کہ ابھی بھی کئی ایک دوست عملا ان چیزوں سے فائدہ نہیں اٹھا رہے، لہذا ہوسکتا ہے کہ ان ویڈيوز سے کسی طالبعلم یا عالم دین کے لیے آسانی پیدا ہو جائے، تو اسے افادہ عام لیے نشر کر رہا ہوں!!
اس سہولت سے کئی ایک فائدے اٹھائے جاسکتے ہیں، مثلا:
1۔ آپ کوئی کتاب پڑھ رہے ہیں، اس سے کوئی اقتباس پسند آیا اور اسے تحریری صورت میں نشر کرنا چاہتے ہیں، تو فورا اس طرح اسے لکھا جاسکتا ہے۔
2۔ سوالات و جوابات میں وائس کرنے کی بجائے اس سہولت کا استعمال کیا جائے، تاکہ یہ سب چیزیں تحریری صورت میں محفوظ رہیں۔
3۔ بعض دفعہ کسی وجہ سے وائس کرنا مناسب نہیں ہوتا، جبکہ کمپوزنگ کرنا بھی مشکل ہوتی ہے، لہذا اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ بھی کئی ایک خیر کے کاموں میں اس ٹول سے مدد لی جاسکتی ہے، دلچسپی رکھنے والے بآسانی سمجھ سکتے ہیں۔
#خیال_خاطر