سوال (2054)
جس عورت کو محرم کے ان ایام میں حیض آجائے، کیا محرم کے روزے بعد میں قضاء کر سکتی ہے؟
جواب
“فمن شاء تركه” کے الفاط بتاتے ہیں کہ انہیں عمدا بھی چھوڑ سکتے ہیں یہ فرض نہیں ہیں اور یہاں تو شرعی عذر ہے، اس کی قضاء نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
عاشورہ کے روزے کی قضاء نہیں دی جائے گی، جب اس کے روزے اس عذر کی بنا پر رہ گئے ہیں تو عاشورہ کا اجر نہیں ملے گا، کیونکہ اس کا وقت متعین کردیا گیا ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ