سوال (1023)

مقتدی سے رکوع کرنا رہ گیا ہے ، کیا اس کی وہ رکعت شمار ہوگی؟
امام نماز پڑھا رہا ہے، پیچھے مقتدیوں میں سےکسی ایک نے رکوع نہیں کیا ہے ، امام اللّٰہ اکبر کہہ کر رکوع میں گیا اور مقتدی ڈائریکٹ سجدے میں چلا گیا تھا ، جب امام رکوع سے اٹھا تو اس نے دیکھا کہ امام اب سجدے میں جارہا ہے ، اب ایک مقتدی نے ایک رکعت میں رکوع نہیں کیا ہے ، اس کے لیے کیا حکم ہے ؟ کیا اس کی وہ رکعت شمار ہوگی ؟

جواب

مقتدی کی وہ رکعت شمار نہیں ہوگی ، سورۃ فاتحہ ، رکوع ، سجود اور آخری تشھد یہ ارکان میں سے ہیں ، لہذا اس میں گنجائش نہیں ہے ، وہ ایک رکعت دہرائے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

رکعت نہیں ہوئی ، لیکن اسلاف میں اختلاف ہے کہ نماز سب نکل گیا تو نماز دہرانی پڑے گی یا صرف رکعت لٹائے۔ صحیح یہ ہے اگر وہ نماز ہی حالت میں دوسری جس رکعت میں ایسا ہوا باطل قرار دے دیتا اور امام کے سلام کے بعد رکعت پڑھ لیتا تو صحیح تھا اگر ایسے ہی نماز سے نکل گیا تو نماز دہرائے۔واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ