سوال 7581
السلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته.
احسن اللّٰه الیکم.
مصحف پر تعلیقات لگانا، یا highlighter سے رنگ لگانا آیات کو، اس سب کا کیا حکم ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تعلیم و تربیت اور افہام و تفہیم کی غرض سے جائز ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
باوقتِ ضرورت آپ مصحف پر تعلیقات، حاشیہ یا کلر لگا سکتے ہیں، اور ہائی لائٹر سے آیات کو ہائی لائٹ بھی کر سکتے ہیں۔
البتہ بہتر یہ ہے کہ اپنا یہ نشان زدہ نسخہ الگ رکھیں اور اپنے پاس ہی رکھیں، تاکہ کسی نئے پڑھنے والے کو اختلاط نہ ہو اور وہ نشان زدہ آیات یا حواشی کو اصلِ مصحف کا حصہ نہ سمجھ لے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




