سوال (2448)

ایک سوال تھا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ ہوئی تھی ، اگر ہوئی تھی تو کس نے پڑھائی تھی؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ پڑھا گیا تھا ، اس میں کیا پڑھا گیا ہے ، اس کی صراحت نہیں ہے ، صرف یہ وضاحت آتی ہے کہ ٹولیوں کی شکل میں بغیر امام کے جنازہ پڑھا گیا ہے ، شمائل الترمذی میں تفصیل دیکھی جا سکتی ہے ، حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے بھی شمائل الترمذی میں تفصیل لکھی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سب سے پہلے یہ سمجھنا چاہیے کہ نماز جنازہ کا مقصد کیا ہے ، نماز جنازہ کا مقصد میت کے لیے دعائے مغفرت کرنا ہے ، جس ہستی مقدس کے اشارے پر جنت کا دروازہ کھلے گا ، کیا انہیں دعا ئےمغفرت کی ضرورت ہے ، یقیناً نہیں ، دوسری بات یہ ہے کہ کچھ امور ایسے ہیں کہ جن کو بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ کہا جا سکتا ہے ، یہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ بالکل مختلف انداز میں پڑھائی گئی تھی ، پہلے مرد اندر گئے ، وہ دورود پاک پڑھ کر واپس آگئے تھے ، اس کے بعد خواتین گئی تھیں۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ