سوال 7224
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت صاحب قرآن وسنت میں سے بتائیں کہ ظہر کی نماز کب پڑھی جائے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ [سورۃ الإسراء 17:78]
“سورج کے ڈھلنے کے وقت نماز قائم کرو۔”
اہلِ تفسیر کے مطابق “دُلُوكِ الشَّمْسِ” سے مراد سورج کا زوال کے بعد ڈھل جانا ہے۔ اسی وقت ظہر کی نماز کا وقت شروع ہوتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




