سوال (2614)
لوگ نفع کے لیے زمین خرید کر کچھ عرصہ بعد فروخت کر دیتے ہیں اور یہ سلسلہ ویسا ہی سلسلہ جاری رہتا ہے، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب
اس میں کوئی حرج نہیں ہے ان شاءاللہ، شاید سائل کو یہ اندیشہ ہے کہ اس طرح کرنا ذخیرہ اندوزی کے جرم کا تو مصداق نہیں بن رہا ہے، یہ ذخیرہ اندوزی میں شامل نہیں ہے، کیونکہ زمین میں ادخار نہیں ہوتا ہے، الا یہ کہ کبھی اس طرح کے حالات بن گئے تو پھر اھل علم اس پر غور کرسکتے ہیں، فی زمانہ زمین وغیرہ کو روک کر قیمت بڑھنے کے بعد فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ