سوال (3198)

کیا نیل پالش لگی ہو تو وضوء ہو جاتا ہے؟

جواب

ناخنوں یا جلد پر زیب وزینت کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء کو علماء کرام رحمهم الله تعالى نے دو قسموں میں تقسیم کیا ہے:
1- وہ اشیاء جن کا جسم ہو۔
2- وہ اشیاء جن کا جسم نا ہو۔
پہلی قسم کی قبیل سے استعمال کی جانے والی اشیاء مناکیر میں سے ہیں کہ جو پانی کو ناخنوں یا جلد کی تہہ تک نہیں پہنچنے دیتیں۔ لہذا ان سے وضو مکمل نہیں ہوتا، اور اگر وضو کر لیا جائے تو نماز بھی قبول نہیں ہوتی۔ اس لیے ان کا ازالہ کرنا واجب ہے۔
ہمارے ناقص علم کے مطابق موجودہ دور کی نیل پالش بھی مناکیر میں سے ہے، لہذا اس کے ہوتے ہوئے وضو مکمل نہیں ہوتا، اس کا ازالہ کرنا متوضی پر واجب ہے۔
والله تعالى أعلم والرد إليه أسلم.

فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ