سوال            (298)

اگر موبائل فون گندگی  (نجاست)میں گرجائے ، اگر اس کو پانی سے پاک کرتے ہیں تو اور زیادہ خراب ہوجاے گا ، اب اس کو کس طرح نجاست سے پاک کریں گے؟

جواب

آپ نے نجاست کا اثر زائل کرنا ہے ، اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی صلاحیتوں ، شعور اور عقل کو استعمال کریں ضروری نہیں ہے کہ چیز اس وقت پاک ہو جب اس کی پانی میں ڈبکیاں لگائی جائیں ، کپڑا گیلا کرکے یا فوم کا ٹکڑا لے کر جس میں پانی کم ہو ، ایک یا دو دفعہ لگائیں نجاست زائل ہوجائے گی ان شاءاللہ ، مزید تسلی کے لیے اس کو دھوپ میں رکھیں ، دھوپ ، ہوا       اور مٹی بھی طہارت کا سبب ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ