سوال (1286)

نماز عید میں امام زائد تکبیرات کہنا بھول گیا ہے ، کیا امام سجدہ سہو کرے گا؟

جواب

یہ تکبیرات زوائد کہلاتی ہیں۔ رہ جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے ، سجدہ سہو کی ضرورت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

عمومی قاعدہ ہے کہ “لكل سهو سجدة” اس کے تحت دیکھا جائے تو کر لینا چاہیے بہتر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اب تو بالکل بھی ممکن نہیں ہیں۔اسی وقت یاد آتا تو بھی سجدہ سہو نہیں ہے ۔
ان شاء اللہ

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ