سوال (1123)

رمضان المبارک میں اگر عشاء کی نماز میں لیٹ مسجد پہنچیں کہ نماز ہو چکی ہو اور تراویح کی نماز ہو رہی ہو تو کیا کرنا چاہیے ؟

جواب

تراویح پڑھانے والے امام کی اقتداء میں فرضوں کی نیت کر کے شامل ہوجائے۔

کما ھو المعروف لدی اھل العلم من حدیث و عمل سیدنا معاذ کان یصلی بالناس متنفلا والناس کانوا یصلون خلفه صلاة العشاء فرضا.

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

تراویح میں شامل ہو جائے ، امام کے نفل اس کے فرض ہوگا ، جیسا کہ معاذ رضی اللہ عنہ کا عمل ثابت ہے ۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

جب آپ کی نماز عشاء جماعت سے رہ جائے آپ مسجد میں داخل ہوں اور امام نماز تراویح پڑھا رھا ہو تو آپ امام کے ساتھ تراویح میں نماز عشاء کی نیت سے شریک ہو جائیں ۔ امام جب دو رکعت پڑھا کر سلام پھیر دے آپ کھڑے ہو کر باقی دو رکعت ادا کر لیں اس طرح آپ جماعت کے آجر کو پالیں گے..” [سعودی فتاوی کمیٹی: 402/7 اور مجموع الفتاوی ابن باز رحمہ اللہ: 181/12 کا مفہوم]

فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ