سوال (390)

نماز جنازہ میں امام صاحب کے دعا کرنے پر پیچھے آمین کہنا کیسا ہے؟

جواب

اصل تو یہی ہے کہ ہر نمازی نماز جنازہ میں خود دعائیں پڑھے۔ لیکن جہری جنازہ پڑھنے کی صورت میں نمازیوں کے لیے الگ سے دعائیں پڑھنا ممکن نہیں ہوتا ہے ۔ اس لیے دعائے قنوت پر قیاس کرتے ہوئے امام کی دعاء کے وقفے میں آمین کہنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

سب سے اولی ، بہتر اور مسنون یہ ہے کہ دعائیں پڑھنی چاہییں ، اب جن لوگوں کو دعا یاد نہیں ہے ، عمومی ادلہ یہ کہتے ہیں کہ آمین کہنے والا دعا میں شریک ہوتا ہے ، اب وہ اس طرح شرکت کرلے، بس یہ ہے کہ اس میں ایسا نہ ہو کہ نئی صورت بن جائے ، کوئی سری طور پر کہہ لے ، کسی کی آواز تھوڑی بہت بلند ہوگئی تو بھی گنجائش ہے ، جو سب کو آمین کہلوانےکا کہے یہ بھی محل نظر ہوگا ، بدعت کا فتویٰ دینا ، روک لینا یہ بھی محل نظر ہوگا ، حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے قنوت وتر یا نازلہ پر قیاس کرتے ہوئے اس کی اجازت دی تھی اور ہمارے بعض مشائخ بھی اس کی اجازت دیتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ