سوال (2573)

نقش نعلین مبارک مسجد کے منبر و محراب میں لگانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

مقلد کو سب سے پہلے قول امام پر پھنسانا چاہیے، نعلین شریفین کے بارے میں سب سے پہلے قول امام ابو حنیفہ کا سوال کیا جائے کہ نعلین شریفین کے بارے میں قول امام ابو حنیفہ پیش کریں، یہ صرف ایک جاہلی تصور ہے ، کیا حقیقی نعلین کو صحابہ کرام نے مسجد میں اس طرح جگہ دی ہے، جاہلت کی بھی حد ہوتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اس کی شرعی حیثیت ہوتی تو شارع خود بیان فرماتے ہیں، محبت و عقیدت کا انداز وہی حق اور معتبر ہے، جو قرآن و حدیث میں موجود ہے اور جسے صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین، سلف صالحین نے اختیار کیا ہے، یہ اہل بدعت حواس باختہ ہو چکے ہیں، عقل و شعور کھو بیٹھے ہیں، سو اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ