سوال (159)

نیو یارک سے ایک خاتون کا سوال ہے کہ یہاں پر اپنے والدین کی ہوم کیئر کرنے سے گورنمنٹ کی طرف سے جو پیسے ملتے ہیں وہ حلال ہیں یا نہیں ؟

جواب:

اگر گورنمنٹ صرف اس بنیاد پر دیتی ہے کہ آپ اپنے والدین کی کیئر کرتے ہیں یہ گورنمنٹ آپ کو صلہ دے رہی ہے اس میں حرج اور قباحت کی بات نہیں ہے ، یہ گفٹ کی طرح ہے ، بندہ جہاں رہتا ہے ، وہاں گورنمنٹ کی طرف سے اچھے کردار پر گفٹ دیے جا سکتے ہیں ، حلال چیز وصول کی جاسکتی ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لہذا گورنمنٹ نہ بھی دے یہ تو آپ کا فریضہ ہے جو آپ سرانجام دیں گے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ