سوال (1962)

پہلی اور دوسری طلاق کے بعد عورت نے بذریعہ عدالت خلع لے لیا تھا، اب عورت خود پہلے شوہر سے نکاح کی خواہش مند ہے اور شوہر بھی راضی ہے، کیا نکاح ہو سکتا ہے؟

جواب

شریعت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، دو طلاقیں ہو چکیں ہیں، خلع بھی لے لیا ہے، اب پھر نکاح کرنا چاہتے ہیں۔ فتوی تو یہی ہے کہ نکاح کرسکتے ہیں، مگر قرائن سے واضح ہے کہ بیل منڈھے نہیں چڑہ سکے گی۔ واللہ اعلم، اللہ تعالیٰ بہتری کرے۔ آمین۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ