سوال (1297)

اسلام وعلیکم ، شیخ صاحب۔ کیا پرفیوم بیچنے کا کاروبار کر سکتے ہے۔ کیا پرفیوم لگانا جائز ہے؟

جواب

سلام لکھنے کا یہ طریقہ صحیح نہیں ہے۔ درست سلام اس طرح ہے: السلام علیکم.
جہاں تک آپ کے سوال کاجواب ہے، تو اس حوالے سے عرض ہے کہ پرفیوم، عطر، خوشبو وغیرہ کا کام جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں!
پرفیومز میں الکوحل وغیرہ استعمال ہوتا ہے، اس وجہ سے بعض اہل علم اس کے استعمال کو درست نہیں سمجھتے، لیکن دیگر اہل علم کی رائے یہ ہے کہ ایک تو الکوحل بذات خود خمر یعنی شراب نہیں ہوتا، بلکہ یہ اس سے مختلف کیمیکل ہے۔ دوسری بات اگر یہ خمر بھی ہو، تو اس کا پینا اگرچہ حرام ہے، لیکن اس کا نجس ہونا مختلف فیہ مسئلہ ہے۔ تیسری بات یہ ہے کہ پرفیومز میں ڈالا جانے والا الکحل ایسا کیمیکل ہے جو ہوا میں تحلیل ہو جاتا ہے۔
لہذا الکحل والا پرفیوم استعمال کرنا بھی جائز ہے اور اس کی خرید و فروخت میں بھی کوئی حرج نہیں۔ واللہ اعلم۔
اس میں مزید تفصیل کے لیے العلماء ویب سائٹ پر سوال و جواب نمبر (609) ملاحظہ فرمائیں۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ