سوال (1262)

ایک مسئلہ پوچھنا تھا طہارت کے بارے میں سر مجھے normally احتلام نہیں ہوتا ، مگر پیشاب urination کے بعد اکثر کچھ گاڑھا گاڑھا نکلتا ہے ، بس ایک آدھ قطرہ ، کیا اس سے میرے پر غسل فرض ہو جاتا ہے ، میں بہت ہی پریشان ہوں۔نمازیں پڑھنی ہوتی ہیں۔بار بار نہایا بھی کیسے جا سکتا ہے ۔

جواب

انسانی شرمگاہ سے جو چیز خارج ہوتی ہے ، اس میں ایک مذی ہوتی ہے ، جو پانی ہی کی طرح ہوتا ہے ، اس میں غسل واجب نہیں ہوتا ہے ،اور دوسری چیز ودی ہے جو پیشاب سے پہلے یا بعد میں بے لذتی سے خارج ہوتی ہے ، اس پر بھی غسل واجب نہیں ہوتا ہے ، تیسری چیز منی ہے ، وہ ماء دافق ( اچھل کر نکلنے والا پانی)ہے ، یہ پانی شہوت کے ساتھ نکلتا ہے ، اس پہ غسل واجب ہوتا ہے ، آپ پریشان نہ ہوں یہ ودی ہے ، جو پیشاب کے بعد قطرات آتے ہیں آپ استنجا کے بعد وضوء کرکے نماز پڑھیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

یہ ودی ہے اس سے غسل واجب نہیں ہوتا ہے ۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ