سوال (4245)

اکثر سننے میں آتا ہے کہ پیاز اور لہسن وغیرہ کھانے سے فرشتوں کو تکلیف ہوتی ہے؟ اور کوئی سے روایت موجود ہے۔

جواب

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَطَاءٌ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا زَعَمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:” مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا فَلْيَعْتَزِلْنَا أَوْ لِيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا”. [صحیح البخاری : 5442]

ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو صفوان عبد اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم کو یونس نے خبر دی، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے عطاء نے بیان کیا کہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے لہسن یا پیاز کھائی ہو تو اسے چاہئے کہ ہم سے دور رہے، یا یہ فرمایا کہ ہماری مسجد سے دور رہے۔
ہاں اگر پکا کر بو ختم کر دی جائے تو پھر کوئی حرج نہیں۔ دیکھیں سنن ابی داؤد: 3827

فضیلۃ الباحث محمد محبوب اثری حفظہ اللہ