اللہ تعا لیٰ سے ہمیشہ معافی اور عافیت مانگیے

رسول اللہﷺ نے فرمایا

“فَقَالَ اسْأَلُوا اللَّهَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فَإِنَّ أَحَدًا لَمْ يُعْطَ بَعْدَ الْيَقِينِ خَيْرًا مِنْ الْعَافِيَةِ”

“اللہ تعالی سے معافی اور عافیت کاسوال کرو، کیونکہ کسی کو دولت ایمان نصیب ہو جانے کے بعد عافیت سے بہتر کوئی چیز عطا نہیں کی گئی”۔

(سنن الترمذی : 3558، اسنادہ صحیح)