سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:

”جو شخص رات کو قیام نہ کر سکتا ہو، یا مال خرچ کرنے میں کوتاہی برتتا ہو، یا دشمن کیساتھ جہاد کرنے کی جرأت نہ رکھتا ہو تو وہ زیادہ سے زیادہ سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ بِحَمْدِهٖ پڑھا کرے۔ یقینا اللّٰہ تعالی کے نزدیک یہ عمل راہ خدا میں سونے کا پہاڑ خرچ کرنے سے بھی زیادہ محبوب ہے“

(صحیح الترغیب والترھیب:1541)