مال اور شرف کی حرص

رسول اللہﷺ نے فرمایا:

مَا ذِئْبَانِ جَائِعَانِ أُرْسِلَا فِي غَنَمٍ بِأَفْسَدَ لَهَا مِنْ حِرْصِ الْمَرْءِ عَلَى الْمَالِ وَالشَّرَفِ لِدِينِهِ

” دو بھوکے بھیڑیے جو بھیڑ بکریوں میں چھوڑ دیئے جائیں، وہ انھیں اتنا خراب نہیں کرتے جتنا آدمی کے مال اور شرف (اُونچا ہونے) کی حرص اس کے دین کو خراب کرتی ہے”۔

(سنن الترمذی:2376)