نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:
’’جس نے ایک دن اور رات میں بارہ رکعات ادا کیں، اس کے لئے ان کے بدلے جنت میں ایک گھر بنا دیا جاتا ہے۔‘‘
ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: ’’جب سے میں نے ان کے بارے میں رسول اللہ ﷺ سے سنا، میں نے انھیں کبھی ترک نہیں کیا’’۔ [مسلم:728]
4 ظہر سے پہلے، 2 بعد میں، 2 مغرب کے بعد، 2 عشاء کے بعد اور 2 فجر سے پہلے۔ [ترمذى:415] انہیں 12 رکعات کو سننِ مؤکدہ بھی کہا جاتا ہے۔