روزانہ بارہ سنت موکدہ پڑھنے پر جنت میں گھر
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«مَنْ ثَابَرَ عَلَى اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بَنَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ».
’’جس نے ایک دن اور رات میں بارہ رکعات سنت پر پابندی کی، تو اللہ اسکے لیے جنت میں ایک گھر بنادے گا۔ چار ظہر سے پہلے اور دو ظہر کے بعد، دو مغرب کے بعد، دو عشاء کے بعد اور دو فجر سے پہلے‘‘۔
[سنن النسائی: 1795]