نیک اعمال پر استقامت ضروری ہے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

“قَالَ إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ الزَّمَنَ الطَّوِيلَ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ ثُمَّ يُخْتَمُ لَهُ عَمَلُهُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ الزَّمَنَ الطَّوِيلَ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ ثُمَّ يُخْتَمُ لَهُ عَمَلُهُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ”

“آدمی ایک لمبی مدت تک اہل جنت کے سے عمل کرتا رہتا ہے، پھر اس کے عمل کا خاتمہ اہل جہنم کے سے عمل پر ہوتا ہے اور ایک آدمی لمبا زمانہ اہل جہنم کے سے عمل کرتا رہتا ہے، پھر اس کے عمل کا خاتمہ اہل جنت کے سے عمل پر ہوتا ہے”۔