سوال (1142)

قرآن میں قیامت کے دن کی مقدار دو طرح سے بیان ہوئی ہے پچاس ہزار اور ایک ہزار دونوں میں کیا تطبیق ہے؟

جواب

اس کی مختلف توجیہات ہیں ، میرے نزدیک اس طرح ہے کہ قیامت کا جو پہلا دن ہے ، جس دن قیامت قائم ہوگی وہ پچاس ہزار سال ہوگا ، اس کے بعد وہاں کے جو ایام ہیں ، وہ دنیاکے ایک ہزار ایام یعنی وہاں کا ایک دن یہاں کے ایک ہزار دنوں کے برابر ہوگا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ