سوال

ایک کمپنی رکشہ قسطوں پر فروخت کرتی ہے۔ اس میں ایک شرط یہ ہےکہ خریدار اگر بعد میں مسلسل تین قسطیں ادا نہ کرے تو اسے 15 دن کا وقت دیتی ہے، کہ اپنی قسطیں مکمل کرو ، وگرنہ تمھاری پہلی رقم بھی ضبط ہو جائے گی ،اور رکشہ بھی  واپس لے کر کسی اور کو فروخت کر دیا جائے گا۔ کیا یہ  شرعا درست ہے؟

جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

قسطوں کا کاروبار تو جائز ہے۔ لیکن قسط کی تاخیر پر جرمانہ، یا پہلی رقم ضبط کرنے جیسی شرائط جائز نہیں ہیں۔ اس قسم کی شرائط پر مشتمل  تمام کاروبار ناجائز ہیں۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الرؤف  سندھو  حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو محمد إدریس اثری حفظہ اللہ