سوال (403)

کیا قرآن كريم كے مطابق عيسی علیہ السلام كي پيدائش گرميوں ميں ہوئي تهي ؟ كيا عيسی علیہ السلام كي رسالت تمام لوگوں كے ليے ہے؟ عيسى عليه السلام كي پيدائش كا دن كونسا ہے؟

جواب

سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کے حوالے سے کوئی نص وارد نہیں ہوئی ہے کہ آپ کی پیدائش کس دن ، کس مہینے اور کونسے موسم میں ہوئی تھی ۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے ۔

“وَهُزِّىۡۤ اِلَيۡكِ بِجِذۡعِ النَّخۡلَةِ تُسٰقِطۡ عَلَيۡكِ رُطَبًا جَنِيًّا” [سورة مريم : 25]

’’اور کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلا، وہ تجھ پر تازہ پکی ہوئی کھجوریں گرائے گی‘‘۔
اس آیت سے اشارہ ملتا ہے کہ آپ کی پیدائش گرمیوں میں ہوئی تھی ، بعض نے کہا ہے کہ کھجوریں گرمیوں میں ہوتی ہیں ، بعض نے کہا ہے کہ ممکن اللہ تعالیٰ سیدہ مریم سلام اللہ علیہا کے لیے سردیوں میں بھی کھجوروں کا بندوبست کیا ہو ۔ البتہ سابقہ پادری سے میری ملاقات ہوئی تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ گرمی کی پیدائش ہے انہوں نے سردی بنا کر رکھی ہوئی ہے ۔ واللہ اعلم
باقی سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی رسالت بنی اسرائیل کے لیے خاص تھی ، تمام انبیاء اپنی امت کے ساتھ خاص تھے سوائے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تاقیامت تمام انسانیت کے لیے مبعوث کیے گئے تھے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ