سوال (1828)
كيا قربانى كا چمڑا خود استعمال كرنا جائز ہے ؟
جواب
جب قربانی کا گوشت گھر میں استعمال کیا جا سکتا ہے تو جانور کا چمڑا بھی اس کا ایک حصہ ہے ، اگر گھر میں چمڑا استعمال کرنے کی ضرورت ہے تو گوشت کی طرح چمڑا بھی گھر میں استعمال کر سکتے ہیں ، لیکن اگر گھر میں چمڑے کی ضرورت نہیں ہے تو اس کو بیچ کر وہ رقم ذاتی ضرورت میں نہیں لا جا سکتی ہے ، پھر حکم مختلف ہو جائے گا ۔
اگر گھر میں چمڑے کی ضرورت ہے ، جس طرح پہلے مشکیزے بنائے جاتے تھے ، جوتے بنائے جاتے تھے ، مصلی بنایا جاتا تھا ، اگر گھر میں استعمال کرنا ہے تو گھر میں استعمال کرسکتے ہیں ، لیکن اس کو فروخت کرکے اس کی رقم خود استعمال نہیں کر سکتے ہیں ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
جیسے گوشت خود استعمال کرنا جائز ہے ، وہی حکم چمڑے کا ہے ، خود گھر میں استعمال کر سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ