سوال (3879)

ایک شخص انگلینڈ سے پیسے بھیجتا ہے کہ اس کا راشن خرید کر غریبوں میں تقسیم کر دیں، گاؤں کے غریبوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، کیا ان میں سے بچ جانے والے پیسے مسجد کی تعمیر میں لگائے جا سکتے ہیں۔

جواب

اس کے لیے اس شخص کی اجازت ضروری ہے، اس شخص کو اطلاع دیں کہ آپ کے اتنے پیسے بھیجے ہیں، ان میں سے اتنے کا راشن لے کر فقراء و مساکین میں تقسیم کیا ہے، ابھی اتنے پیسے بچ رہے ہیں، کیا ان پیسوں کو مسجد کی تعمیر میں لگا سکتے ہیں، اگر وہ اجازت دیں تو اچھی بات ہے، ورنہ وہ پیسے وہاں خرچ کریں، جس کے لیے انہوں نے بھیجے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ