سوال (1103)

اگر کسی شخص کو خدشہ ہو کہ وہ روزہ مکمل نہ کر پائے گا ، تو وہ نیت کرتا ہے کہ جب تک نبھایا گیا نبھاؤں گا اور دن کے کسی پہر بے بس ہوگیا تو افطار کرلوں گا ، کیا ایسا درست ہے ؟ اگر درست ہے تو اسے قضا دینا ہوگی یا کفارہ یا دونوں؟

جواب

اس کو قضاء دینا ہوگی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

کوئی ایسا عارضہ لاحق ہوا ہے ، جس کا آدمی متحمل نہیں تو روزہ کھول دینا چاہیے اور اسکی جگہ کسی اور دن میں قضائی دے دے۔
بہت سی احادیث میں اس مسئلے کا بیان ہے۔سفر میں حالت غیر ہونے پر روزہ کھولنے کا حکم دے دیا گیا تھا وغیرہ ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ