سوال (2561)

کیا سعودی ولی عہد نے غیر مسلم کافروں کو مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کی زیارت کروائی ہے؟ جبکہ قرآن مجید میں واضح حکم ہے کہ مشرک و کافر لوگ حرمین شریفین میں داخل نہیں ہو سکتے ہیں؟

جواب

مسجد نبوی میں وہ لوگ آئے تھے نہ کہ مسجد حرام میں آئے تھے، مسجد نبوی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی کفار آیا کرتے تھے، یاد رہے کہ قرآن میں مشرکوں کا مسجد حرام میں داخلہ ممنوع ہے نہ کہ مسجد نبوی میں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ