سوال (493)

اگر صبح کی اذان میں “الصلاۃ خیر من النوم” کہنا بھول جائے تو دوبارہ اذان کہنی ہوگی یا نہیں ؟

جواب

اہل محلہ کو نماز کے وقت کی اطلاع دینا مقصود تھا ، وہ حاصل ہو چکا ہے ، اذان دہرانا ضروری نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

دوران اذان یاد آ جائے تو دہرا لے ، بعد میں یاد آئے تو دوہرانے کی ضرورت نہیں ہے ، بس کافی ہے کیونکہ باقی مساجد کی اذانیں بھی ہوتی ہیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ