سوال (401)

اگر ظہر کی پہلی چار سنتیں جماعت سے پہلے نہ پڑھ سکیں تو نماز کے بعد پہلے چار سنتیں پڑھیں گے یا پہلے بعد کی دو سنت مؤکدہ پڑھیں گے ؟

جواب

اس بندے کو سنتوں کو قضاء کے کرنے کے حوالے سے اختیار ہے ، چاہے دو کو مقدم کردے اور چار کو مؤخر کردے یا چار مقدم کرلے اور دو کو موخر کردے ۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ