وفاق المدارس السلفیہ پاکستان
وفاق المدارس السلفیہ فیصل آباد پاکستان سلفی مدارس کانصابی، تعلیمی اورامتحانی بورڈ ہے۔ پاکستان کےجید مشائخ کرام اس بورڈ کے سرپرست ہیں اور کثیر جید علمائے کرام اس بورڈ سے مستفید ہوئے ہیں۔
وفاق المدارس السلفیہ کی دینی لحاظ سے نہایت قابل قدرخدمات ہیں۔ یہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں علماء، قراء اورحفاظ تیار کررہا ہے اس بورڈ سے ملک کے ہزاروں مدارس وابستہ ہیں جن کا امتحان براہ راست وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے تحت ہوتا ہے۔
وفاق کی ڈگری کی حیثیت
وفاق المدارس السلفیہ کی “الشهادة العالیہ” کی ڈگری کو “ایم اے” عربی و اسلامیات کے مساوی حیثیت ہے اس بنیاد پر اس کا حامل مزید اعلی تعلیم اور سرکاری ملازمت حاصل کرسکے گا اس کے ساتھ دینی مدارس کے فضلاء کے لیے تعلیمی پیش قدمی اور روزگار کے نئے دروازے کھل گئے۔
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کی 45 (پینتالیس) سالہ تاریخ بڑی شاندار تاریخ ہے اس تاریخ کو مرتب کرنے والی شخصیت استاد محترم پروفیسر محمد یاسین ظفر صاحب حفظہ اللہ ہیں۔
زیر عکس کتاب ” وفاق المدارس السلفیہ تاریخ کے آئینے میں”
اس میں وفاق کا تعارف وکردار، اغراض و مقاصد، نصاب کی تفصیلات موجود ہیں اور کتاب کے آخر میں وفاق کے بانیان کا مختصر تعارف بھی پیش کیا گیا ہے
یہ کتاب سات ابواب پر مشتمل ہے
(1)تاریخ وفاق المداس السلفیہ پاکستان
(2)نصاب تعلیم
(3)نظام تعلیم
(4)نظام امتحانات
(5)وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے اہم کردار
(6)اتحاد تنظیمات
(7)اہل مدارس کے لیے رہنما تحریریں
اس کتاب کا مطالعہ کیجیے اور بالخصوص جو احباب کسی ادارے سے منسلک ہیں ان کے لیے بہترین مشعل راہ ہے
راقِمُ الْحُرُوف کو یہ کتاب فضیلة الشیخ حافظ عبداللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ (مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد) کی وساطت سے وصول ہوئی ہے اللہ تعالی سے دعا کہ ادارہ وفاق المدارس اور اس کے تمام معاونین کی جہود طیبہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے آمین۔
ناشر: حافظ امجد ربانی