سوال (2180)
ورثہ نور کا مطلب کیا ہے؟ نیز یہ بتائیں کہ یہ نام رکھ سکتے ہیں؟ اور یہ واؤ پیش کے ساتھ ہوگا یا زیر کے ساتھ یہ بھی بتائیں؟
جواب
ظاھراً تو یہ وارث کی جمع ورثۃ ہے، واؤ راء اور ثاء کے زبر کے ساتھ، تو ورثہ نور کا معنی” نور کے وارثین” ہوگا، پھر نور سے کچھ بھی مراد لیا جاسکتا ہے، قرآن، ہدایت یا حسن سمت وغیرہ، لہذا یہ نام رکھا جاسکتا ہے. ان شاءاللہ
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ