سوال (1224)

ایسا حافظ قرآن بچہ جو مستحق زکوٰۃ ہو ، اس کو تروایح میں تکمیل قرآن کے موقع پر زکوۃ کے پیسوں سے حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے ؟

جواب

وہ مستحق ہے تو اس کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے اور حوصلہ افزائی بھی کی جائے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

جو زکوۃ کا مستحق ہے ، اس کو زکوۃ دینے میں تو کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن یہاں ایک مسئلہ ہے کہ حوصلہ افزائی کرنا یہ اس جماعت کی ذمہ داری یا ان کا اخلاقی فرض ہے تو کیا ان کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری اور اخلاقی فرض کو زکوۃ کے پیسوں سے ادا کریں؟!
اس میں حافظ صاحب کے مستحق ہونے کی بجائے یہ دیکھنا پڑے گا کہ جن لوگوں کے پاس اپنے حافظ صاحب کی خدمت کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے تو کیا وہ زکوۃ کی مد سے یہ کام کر سکتے ہیں؟!

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ