سوال (2472)
اگر زمین پر قبضہ منتقل ہونے سے قبل واہب کی وفات ہو جائے تو ہبہ کی شرعی حیثیت کیا ہوگی اور زمین کسی کی ملکیت تصور ہوگی؟
جواب
اگرچہ اس سلسلے میں ایک سے زائد اقوال مل سکتے ہیں، مگر میں دلائل اور اہل علم کے مباحث دیکھتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچا ہوں، جس شخص نے کسی کو کوئی چیز ہبہ کردی ہے، اب جس کو ہبہ کردی گئی ہے، اس نے اپنے قبضے میں نہیں لی ہے، منتقل نہیں کیا ہے، یا قبضے کے متبادل جو عرف میں طریقہ معروف ہو، وہ اپنا کر اس نے اپنے قبضے میں نہیں لیا ہے، اس صورت میں وہ چیز واہب کے ترکے میں شمار ہوجائے گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ